Surah Baqarah Last 2 Ayat Benefits/Virtues In Urdu [2024]
اللہ تعالی نے مختلف چیزوں کو مختلف پر فضیلت بخشی ہے۔
جیسے رات ساری برابر نہیں رات کا اخری حصہ (یعنی سحری کا وقت) فضیلت کے اعتبار سے باقی رات پر بھاری ہے، اسی طرح دن کے اول حصے میں اللہ نے برکت رکھی ہے، ہفتے کے دنوں میں جمعہ کے دن کو، سال کے مہینوں میں رمضان کا مہینہ افضل ہے، جگہوں کے اعتبار سے اللہ تعالی نے مکہ مکرمہ کو چن لیا، پیغمبروں میں بھی اللہ سبحانہ و تعالی نے بعض کو بعض پر فضیلت دی، اعمال میں بھی بعض کو بعض پر فضیلت دی۔
اسی طرح سورہ بقرہ کی اخری دو ایات بھی بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ ان کو پڑھنے کے بہت سے فوائد ہیں جو ہماری دنیا اور اخرت کی زندگی کے معاملات کو آسان کر سکتے ہیں۔

Click here for a detailed post on the Surah Baqarah's last 2 ayat benefits and virtues in English.
Surah Baqarah Last 2 Ayat Benefits In Urdu
- سورہ بقرہ کی اخری دو ایات پڑھ کر دعا مانگنے والے کی دعا کبھی رد نہیں ہوتی۔
- یہ دو آیات مومن کے لیے حفاظت، اور راحت کے لحاظ سے کافی ہیں۔
- سورہ بقرہ کی اخری دو ایات انسان کو ہر قسم کے جادو سے محفوظ رکھتی ہیں۔
- شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے جس گھر میں سورہ بقرہ کی اخری دو ایات مسلسل تین دنوں تک پڑھی جائیں۔
- جو شخص بھی سورہ بقرہ کی اخری دو ایات سونے سے پہلے پڑھ لیتا ہے، ان دو ایاتوں کی برکت سے اس کی ساری رات حفاظت کی جاتی ہے۔
- یہ دو آیتیں مومن کے لیے طاقتور ڈھال ہیں جو اس کی ہر قسم کی ناگہانی آفتوں سے حفاظت کرتی ہیں۔
- رات سونے سے پہلے سورہ بقرہ کی اخری دو ایات پڑھنے والا ہر بری افت سے محفوظ رہتا ہے۔
- اس ایت کو "نور والی ایت" بھی کہا جاتا ہے، جو شخص بھی اس کو پڑھتا ہے تو اس کے ہر حرف کے بدلے اللہ تعالی اس کو نور عنایت فرماتے ہیں۔